21 اگست 2013 - 19:30
شام کو اقوام متحدہ منشور کی ساتویں شق میں شامل کرنے کا مطالبہ

خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونس سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کو اقوام متحدہ کے منشور کی ساتویں شق میں شامل کردیا جائے۔

ابنا: خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونس سے مطالبہ کیا ہے کہ  شام کو اقوام متحدہ کے منشور کی ساتویں شق میں شامل کردیا جائے۔ تسنیم نیوز کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف زیانی نے دعوی کیا ہےکہ دمشق کے مضافاتی علاقے الغوطہ کے سانحے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہیے کہ شام کو اپنے منشور کی ساتویں شق میں شامل کردے۔ قابل ذکرہے العربیہ اور الجزیرہ جیسے پٹھو چینلوں نے بدھ کے دن سے یہ پروپگينڈا کرنا شروع کیا ہے کہ شام کی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے الغوطہ میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کئےہیں جس میں سیکڑوں افراد مارے گئےہیں۔ دوسری طرف سے شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے ان رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے میڈیا وار قراردیا ہے اور کہا ہےک یہ پروپگينڈا اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے کام میں خلل ڈالنے کی غرض سے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الغوطہ کی جو تصویریں پیش کی جارہی ہیں سب جعلی ہیں۔  دراین اثنا روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ دمشق کے الغوطہ علاقے پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی طرف سے کیمیاوی میزائل مارا گيا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح کا ایک میزائل انیس مارچ کو خان العسل کے علاقے پر بھی داغا گيا تھا جن میں کیمیاوی وارہیڈ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲